امجد چودھری لاہور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ لاہور اور منڈی بہاوالدین کے نو منتخب عہدیداروںکا اعلان ‘ محمد امجد چودھری لاہور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر، حسن اختر رسول سیکرٹری جبکہ محمد شفیق بھٹی خزانچی منتخب ہوئے۔ محمد طارق بٹ سینئر نائب صدر، محمد یعقوب، قدیر بشیر نائب صدور، مجاہد افضل جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر پنجاب کے تین نمائندوں کا بھی انتخاب ہوا جس میں سابق سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ، کرنل (ر) محمد آصف ناز کھوکھر اور قاسم خان شامل ہیں۔ منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد جمیل کو صدر، ظہیر قمر کو سیکرٹری جبکہ عامر نوید کر خزانچی منتخب کیا گیا۔ منور حسین آزاد نمائندہ پنجاب، خالد محمود سینئر نائب صدر، محمد الیاس اور لیاقت علی نائب صدر جبکہ گل حسین جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...