آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ، احمد کامل، حسن علی، عاقب حیات، فرمان شکیل، عبدالحنان، نعلین عباس، فیضان محمد عبداللہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

May 04, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے۔انڈر 16 کے پری کوارٹرفائنلز میں احمد کامل نے زریاب خان کو ، حسن علی نے عزیر خان کو ،عاقب حیات نے احمد نواز کو، فرمان شکیل نے زین چودھری کو، عبدالحنان خان نے کاشان کو ، نعلین عباس نے ذلان خاان کو، فیضان فیاض نے محمد عمر کو ، محمد عبداللہ نے حیدر علی خان کو ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 14 کے پری کوارٹرفائنلز میں حامد اسرار نے احتشام عارف کو ، عبدالحنان خان نے احمد نواز کو ، بلال عاصم نے سید مصطفی کو ، حسن علی نے زریاب خان کو، عزیر خان نے حیدر علی خان کوہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
انڈر 12 کے پری کوارٹرفائنلز میں حامد اسرار نے صائم کو 8-0 سے، ولید جاوید نے محمد سالاار کو 8-6 سے، احتشام ہمایوں نے عباد ثاقب کو 8-0 سے، شاہیل طاہر نے طلال عرفان کو 8-0 سے، احتشام عارف نے عزت کو 8-6 سے، بلال عاصم نے امیر کو 8-0 سے ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بوائز انڈر 10 میں حمزہ رومان نے یاسر کو 8-2 سے، احتشام ہمایوں نے محمد مصطفی کو 8-6 سے، اسفند یار نے رائے ولید کو 8-6 سے ہرا دیا۔

مزیدخبریں