آزادی صحافت جدید معاشروں کی بنیاد، متحدہ کوششوں سے دشمن کو ہرایا جا سکتا ہے:مریم اورنگ زیب

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ آزادی صحافت تمام جدید معاشروں کی بنیاد ہے، متحدہ کوششوں سے ہی آزادی صحافت کے دشمنوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ تمام وسائل اور خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے جمہوری قوتوں، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندگان اور تنظیموں کے باہمی شراکت ضروری ہے۔ ایک بیان میں وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے آزادی صحافت کے موجودہ چیلنجز اور خطرات بے شمار ہیں، کچھ بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے کچھ ذاتی یا ادارے اور کچھ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل اور خطرات سے نبردآزما ہونے کے لئے جمہوری قوتوں، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندگان اور تنظیموں کی باہمی شراکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف ہم آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں۔ دوسری جانب آزادی صحافت کو قدغنوں کا سامنا ہے۔
مریم اورنگ زیب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...