15 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گریڈ 21 کے 15 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم آفس نے نوٹیفکیشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سفارشات بھجوا دیں۔ وزیراعظم نے ترقیوں کی منظوری اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر دیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 5 افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کی منظوری دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں محمد اشرف، جمیل احمد، شاہ رخ نصرت، اکبر حسین درانی اور ڈاکٹر اعجاز منیر شامل ہیں۔ پولیس سروس کے دو افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔ ترقی پانے والوں میں امجد جاوید سلیمی اور ڈاکٹر محمد سلیمان خان شامل ہیں۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے دو افسران کو ترقی دیدی گئی۔ گریڈ 22 میں ترقی پانے والوں میں مظہر حسین ذکی اور سید غضنفر عباس جیلانی شامل ہیں۔ فارن سروسز کے چار افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے جن میں نصراللہ خان، عقیل ندیم، خالد عثمان، قیصر اور سہیل محمود شامل ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروسز کے دو افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی جن میں ندیم ڈار، لبنیٰ فرح مرزا شامل ہیں۔ افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔
ترقی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...