بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سوات طرز کا آپریشن کیا جائے: نیاز نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہزارہ کمیونٹی کی قیادت کو تحفظ کی یقین دہانی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے کوئٹہ میں ہزارہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا از خود نوٹس لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سوات اور وزیرستان جیسے آپریشن بلوچستان کے دارالحکومت میں کرکے قوم کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔ اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن کے ذریعہ بلوچستان کی30 سالہ دہشت گردی کے اصل محرکات بے نقاب کرنے کے ساتھ ان سانحات کے حوالے سے امن و امان کے ذمہ داروں کی کارکردگی اور کردار کی جانچ پڑتال کی جائے کہ سوات اور وزیر ستان میں کامیابیاں حاصل کرنے والے کوئٹہ میں ناکام کیوں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن