لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پیٹرول ،ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بلا جواز ہے پی ٹی آئی اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تعلق زندگی کی ہر شعبے سے ہوتا ہے اور اس اضافے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر زندگی کے تمام معاملات متاثر ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن وفاقی حکومت بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ہر15دن کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے جو سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔ حکمرانوں آئے روز عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہے ہیں ، موجود ہ حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہے ، نا اہل حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکا م ہو گئے ہیں۔