لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنر سٹیٹ بینک کی اہلیہ ڈاکٹر سائرہ طارق باجوہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کیلئے زندگی آسان نہیںتاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ لڑکیا ںگائیڈنگ کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے خود کو ہر طرح کے حالات سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار کر رہی ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزپاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن ، پنجاب کی سالانہ کونسل اجلاس سے خطاب میںکیا۔اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ فریدہ پرویز مسعود ، صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی ، ڈپٹی صوبائی کمشنر تزئین فضل،شگفتہ امین ڈائریکٹریس پنجاب کالجز،ایگزیکٹو ممبران، پنجاب کی 34 اضلاع سے سکول و کالج کی ہیڈمسٹریس، پرنسپلزموجود تھیں ۔تقریب میں گزشتہ سالِ 2017کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اور مالی سال2019 کے لیے منصوبہ بندی کی گئی اور گزشتہ سال کی بہتر کارکردگی پر ایسوسی ایشن کے ممبران میں ایوارڈز، شیلڈز اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی نیزرپورٹ میں گزشتہ سال کی گارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال گائیڈزکو چائلڈ ابیوز اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی جارہی ہے جوکہ آج کل ہمارے معاشرے کا المیہ ہے۔
حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے لڑکیوں کا عزم خوش آئند ہے: بیگم گورنر سٹیٹ بنک
May 04, 2018