لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے مجرموں کی پشت پناہی کی،ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی اور نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے غیر آئینی قانون سازی میں حکمران جماعت کے سہولت کار بنے رہے، وہ کسی معافی کے مستحق نہیں، قومی دولت کی لوٹ مار کے کیس میں نواز شریف کو سپورٹ کیا عوامی مینڈیٹ کی توہین کی،پانامہ لیکس آنے کے بعد 7ماہ تک ٹی او آرزبنانے کی آڑ میں نااہل نوازشریف کی مدد کی جاتی رہی، سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا سپیکر بننے کی بجائے ن لیگ کے ترجمان کاکردار ادا کیا۔ پارلیمنٹ کی بے توقیری میں سپیکر کا بھرپور حصہ ہے۔