لوڈ شیڈنگ خاتمہ کے دعویدار آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر متحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے2018کی تاریخیں دینے والے اور چند دن قبل زیرولوڈشیڈنگ کے دعویدار حکمران آج شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈشیڈنگ پر شرم کے مارے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور شہروں میں6سے10گھنٹے جبکہ دیہات میں16گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔
گرمی کے آغاز میں ہی 5ہزار میگاواٹ تک شارٹ فال کاپہنچنااس بات کاواضح ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...