چکری (نامہ نگار)چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے قائد انتہائی ایماندار، نڈر، بے باک اور مخلص سیاست دان ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی سیاست کو عوامی خدمت اور ملکی وقار میں اضافے کیلئے استعمال کیا یہی وجہ ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو تمام حلقوں اور اداروں میں قابل تکریم سمجھا جاتا ہے جو ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ملکی سیاست کے ساتھ ساتھ علاقے کی عوام کی بلاتفریق خدمت اور عرصہ دراز سے علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہمارے قائد کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے ان کااپنے آبائی حلقے این اے 59 کے ساتھ ساتھ پی پی10 اور14 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس فیصلے پر علاقے کی عوام نے خوشی اور اپنے مکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے حلقے کی عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی چوہدری نثار علی خان کے الیکشن کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑے گی وہ جس حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے اپنے کردار ، اصول اور نظریات کی وجہ سے کامیابی ان ہی کا مقد ربنے گی ۔خدمت کی سیاست ان کا اولین مشن ہے اوروہ اسی مقصد کو پورا کرنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں۔
خدمت کی سیاست چو ہدری نثارکا اولین مشن ہے،شیخ اسلم
May 04, 2018