لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صد رپیر اعجاز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے ہی موثر دینی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ عوام آئندہ انتخابات میں پانچوں دینی جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں پہنچائیں گے۔ تبدیلی اور روٹی کپڑا ور مکان کے نعروں پر عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ اب صرف نظام مصطفی کی بات ہوگی اورمہریں کتاب کے نشان پر لگیں گی۔ کسی کی شعبدہ بازی چلے گی اور نہ ہی سیاسی یتیموں کا چورن بکے گا۔ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کامیاب ورکرز کنونشن میں شرکت کے بعد لاہور پہنچنے پرجے یو پی پنجاب کے صدر مولانا نوراحمد سیال اورصوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
تبدیلی اور روٹی، کپڑا، مکان کے نام پر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا: اعجاز ہاشمی
May 04, 2018