اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کر دیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے اثاثے بنانے کے الزام میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کو خط لکھا جس میں پرویز مشرف، ان کی اہلیہ صہبا مشرف، والدہ زہرہ، بیٹی عالیہ رضا اور داماد عاصم رضا کے نام رجسڑڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیگم صہبا مشرف کے نام ایک لینڈ کروزر نمبر ایل ای ڈی 12-2829رجسٹرڈ نکلی۔
نیب کو سابق صدر مشرف، اہلخانہ کی گاڑیوں کی تفصیل فراہم،صہبا مشرف کے نام پر ایک لینڈ کروزر رجسٹرڈ ہے: ایکسائز آفس
May 04, 2018