لاہور( اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں سزا یافتہ ملزم عمران کے خلاف 7 سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ایڈمن جج سجاد احمد نے نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت کی۔ملزم عمران نے نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل میں صحت جرم سے انکار کردیا۔سات سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں 12 مختلف دفعات شامل کی گئیں ہیں۔پولیس اور پراسیکیوشن نے 7 سالہ کائنات بتول کے ساتھ زیادتی کیس میں 85 سے زائد صفحات پر مشتمل چالان عدالت پیش کر رکھا ہے۔
زینب قتل کیس کے مجرم عمران پر 7سالہ نور فاطمہ سے زیادتی، قتل کی فرد جرم عائد
May 04, 2018