پشاور(بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں۔ انہیں کھیلنے کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ دنیا بھر میں نہ صرف اپنے صوبے بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سی پی اُو میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب میں کیا۔ضلع پشاور پولیس کے کانسٹیبل محمد اشفاق نے مسٹر کے پی کے ، مسٹر پشاور باڈی بلڈنگ چمپئن شپ، پشاور انٹرپراونشل گولڈ میڈل اور سعید رحمن کلاس چمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے قیوم سٹیڈیم پشاور اور لاہور میں منعقد ہوئے تھے۔اس موقع پر محمد اشفاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے محکمہ پولیس کی مکمل سپورٹ چاہئے اور میں آگے بھی چمپئن مقابلوں کی تیاری کرنا چاہتا ہوں۔