فیصل آباد/ جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) راضی نامہ ہونے پر دوہرے قتل کے مجرم کی پھانسی ٹل گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گاؤں 144 گ۔ب کے رہائشی سیف اللہ نے اپنی سوتیلی ماں کوثر بی بی اور والد اللہ دتہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمے میں ملزم کو سزائے موت کا حکم ہونے پر گزشتہ روز سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا۔ ورثا کے ساتھ صلح ہونے پر اس کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا۔