پیرمحل(نامہ نگار) کوڑے کے ڈھیر میں پھینکی گئی نومولود کی نعش کتوں نے نوچ ڈالی۔ تفصیل کے مطابق نامعلوم خاتون نے گناہ کو چھپانے کیلئے نومود کو شادمان کالونی کے قریب کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا، اسی دوران آوارہ کتوں نے بچے کی نعش کو نوچ ڈالا۔ قریب سے گزرنے والے راہگیروں نے بچے کی نعش کو دیکھ کر فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے نعش کو تحویل میں لیکر ذمہ دار خاتون کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔
پیر محل: کوڑے کے ڈھیر پر پھینکے گئے نومولود کی نعش کتوں نے نوچ ڈالی
May 04, 2018