پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے اور درخواست میں یہ نشاندہی کی گئی کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مزید سیلز ٹیکس وصولی کی وجہ سے ہوا ہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق نے درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں اس دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ہوا ہے اس لیے ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مزید سیلز ٹیکس وصولی کے باعث ہے جس کا حکومت کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس کا براہ راست بوجہ عام آدمی پر پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...