نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیںشہبازشریف اور حمزہ سے ہوگا، فواد چوہدری

May 04, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا‘ نواز شریف کرپشن کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی یا پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سازش بتانے کا راگ راولپنڈی سے الاپ رہے ہیں، وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش کا بتانے کا کہا۔ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں اور تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں