جوڈیشل کانفرنس آج شروع ہو گی دبئی، انگلینڈ، سنگا پور اور چین کے ماہرین اسلامی ممالک کے سفیر بھی شرکت کرینگے

May 04, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لاء اینڈ جسٹس کمشن کے زیراہتمام آٹھویں جوڈیشنل کانفرنس آج شروع ہو گی۔ دبئی، انگلینڈ، سنگا پور اور چین کے اے ڈی آر سنٹرز کے ماہرین شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ برادر اسلامی ممالک کے سفیر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ لاء اینڈ جسٹس کمشن نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے ثالثی مراکز کا قیام ضروری ہے۔ کانفرنس میں اسلام آباد اور چاروں ہائی کورٹس آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف جسٹس شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں