لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عام انتخابات کا التواء انتشار، افراتفری اور داخلی جھگڑوں کی بنیاد بن سکتا ہے۔ عمران خان انتخابات کے التواء کی بات کر کے جمہوریت کی بنیادوں کو اور کھوکھلا نہ کریں ۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ آئین پاکستان کسی اتھارٹی کو انتخابات کے التواء کی اجازت نہیں دیتا۔ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف اور صرف پاکستانی رائے دہندگان کو ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے بچانے اور قومی اتحاد و اتفاق کا راستہ غیر جانبدارانہ منصفانہ بروقت انتخابات ہی سے نکلے گا۔
عمران الیکشن التوا کی بات کر کے جمہوریت کو مزید کھوکھلا نہ کریں: سعد رفیق کا ٹویٹ
May 04, 2018