لاہور جلسہ میں میرے بعض الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، شاہ محمود

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جمعرات کے روزپی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شاہ محمود حسین قریشی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر حلفیہ طور پر بیان کرتا ہوں کہ 29 اپریل کو اقبال پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں میرے جو الفاظ غیر ارادی طور پر سبقت لسانی کے تحت ادا ہوئے کوئی بھی مسلمان یہ تصور بھی نہیں کرسکتا کہ یہ الفاظ کسی انسان کیلئے استعمال کئے جائیں بعض علمائے کرام کی جانب سے اس سلسلے میں میری توجہ مبذول کرائی گئی ہے میں ان الفاظ کی ادائیگی پر ان سے رجوع کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ استغفار کرتا ہوں شاہ محمود قریشی نے مزیدلکھا کہ رب کریم و رحیم مجھے معاف فرمائے ۔غیر قصداً اور غیر ارادۃ ادا کئے گئے ان الفاظ سے جن حضرات کی دل شکنی ہوئی ان سے بھی معذرت کا خواستگار ہوں میں علمائے کرام کا ازحد شکر گذار ہوں کہ انہوں نے ان الفاظ کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شرعی نقطہ ء نظر اور جذبہ خیر خواہی کے تحت میری رہنمائی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...