میلبرن (آن لائن) آسٹریلیا کے کامن ویلتھ بنک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی سکیورٹی کی بڑی غلطی کی وجہ سے 2 کروڑ اکائونٹ ہولڈرز کا مالیاتی ریکارڈ ضائع ہوگیا تاہم انہوں نے کہا ہے کہ کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آسٹریلیا کی سب سے بڑی کمپنی کا کہنا تھا کہ انہیں 2 مقناطیسی ڈیٹا کا ٹیپ نہیں مل رہا جس میں اکائونٹ ہولڈرز کا نام، پتہ، اکاؤنٹ نمبر اور 2000 سے 2016 کے درمیان ہونے والی رقم کی منتقلی کی تفصیلات تھیں۔ یہ ریکارڈ کو تباہ کیا جانا تھا تاہم بینک کو اس کی تصدیق کے دستاویزات نہیں مل سکے تھے۔بینک نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان ٹیپوں میں ان کے پاس ورڈ پن کوڈ اور دیگر معلومات جن سے فراڈ کیا جاسکتا تھا، موجود نہیں تھے۔