کراچی (خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم5 مئی کی شام جلسہ کا انعقاد کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے ٹینکی گرائونڈ پی آئی بی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خواہش تھی کہ ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ ایک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کی یکجہتی کے لئے تفریق کو بالائے طاق رکھ کر نکلے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہاکہ ایم کیو ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔ سب مل کر ایم کیو ایم کو1986 ء والی ایم کیو ایم بنا کر دکھائیں گے۔ کچھ لوگ سمجھ رہے تھے کہ آپریشن سے ایم کیو ایم کمزور ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار ہمارے بڑے تھے اور بڑے رہیں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ عوام کی خواہش تھی کہ ایم کیوایم پاکستان کا جلسہ ایک ہونا چاہئے۔ مہاجروں کی یکجہتی کے لئے تفریق کو بالائے طاق رکھ کر نکلے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے جو باتیں کی ہیں اس کا جواب دیا جائے گا۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے درمیان کوئی تقسیم ہو اور اس سے مخالفین خوش ہوں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو کچھ کہا اس کی ایک ایک بات کا جواب دیں گے۔