لاہور (نوائے وقت نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔تحقیقاتی ٹیم نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی تھیں۔ نیب حکام نے انہیں بیان دینے کیلئے ذاتی طور پر کل صبح 10 بجے طلب کر رکھا تھا‘ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی دوبارہ طلبی یا کسی بھی اقدام کے حوالے سے فیصلہ میٹنگ کے بعد کیا جائیگا۔نیب کی طلبی، وزیرِاعلیٰ پنجاب کے داماد پیش نہ ہوئے