کارڈف(آئی این پی)انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کارڈف پہنچ گئی، کھلاڑی نے 3گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھاریں ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل پاکستانی ہتھیاروں کی جانچ مکمل ہوگئی،کھلاڑیوں کی پرفارمنس پرٹیم مینجمنٹ نے سکھ کا سانس لیا۔کھلاڑیوں نے 3گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھاریں،ٹی20انٹرنیشنل اتوارکو کھیلا جائیگا۔ہاتھ کے آپریشن کے بعد آل رانڈرمحمد حفیظ بحالی فٹنس کیلئے کوشاں ہیں،وہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 اورابتدائی 2ون ڈے میچزمیں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔