رباط(آئی این پی)جوہانا کونتا، سیکاری، آجلا ٹوملجانوویک اور ایلیسن مراکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں جبکہ ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ہیش سو وائی کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں سٹار برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے سخت مقابلے کے بعد تائیوان کی ہیش سو وائی کو 6-7(1-7)، 6-4 اور 6-4سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔یونانی کھلاڑی ماریا سیکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کی کھلاڑی ایلیز مرٹنز کو 6-4 اور 7-6(7-2) سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی آجلا ٹوملجانوویک نے بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کر لی، انہوں نے سویڈن کی ریبیکا پیٹرسن کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے ایونٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انکی فتح کا سکور 6-2 اور 6-4 تھا۔ بیلجیئم کی ایلیسن وان نے ہم وطن یاسلین کو ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انکی فتح کا سکور 5-7، 6-1 اور 6-2 تھا۔