اسلام آباد(وقائع نگار) ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ نے مختلف قائمہ کمیٹیوں کو مختلف بلوں اور تفویض کئے گئے امور پر اپنی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دے دیا۔مختلف قائمہ کمیٹیوں کی طرف سے چیئرمین سے تفویض کئے گئے بلوں اور امور پر رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید وقت دینے کی استدعا کی گئی جس کی چیئرمین نے ایوان سے رائے لینے کے بعد منظوری دے دی۔