مقبوضہ کشمیر میں پی ایچ ڈی سکالرز،ڈاکٹر ،انجینئرز کو شہید کیا جارہا ہے ،راجہ عمیر میر

اسلام آباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر میر نے جیبوٹی میں ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے 13ویں سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ صالح بن سلیمان الوھیبی سے ملاقات کر کے مقبوضہ کشمیر میں طلبہ کو تعلیم کے مسائل اور ہندوستانی مظالم سے آگاہ کیا ،راجہ عمیر میر نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں طالب علم کتابیں چھوڑ کر ہندوستان کے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہو گے چن چن کر پی ایچ ڈی سکالرز،ڈاکٹر ،انجینئرز کو شہید کیا جارہا ہے ،ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد متاثرہیں عالمی برادری مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن