بحریہ یونیوسٹی کے تمام پروگرام ایچ ای سی سے منظو ر شدہ ہیں ،انتظامیہ

اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام ایک کمیٹی نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا دورہ کیا۔ جس کے دوران ایم ایس/ایم فل پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کی سفارشات ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہیں اور ان پر تفصیل سے گفتگو جاری ہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں حالیہ دنوں میںچلنے اور چھپنے والی خبریںغیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اخبارات اور اشاعت کے اداروں کوان خبروںکو چھاپنے سے پہلے متعلقہ سرکاری اداروں اور خاص طور پر بحریہ یونیورسٹی سے رابطہ کرنا چاہیئے تھا جو نہ کرنے کے سبب عوام میں بے چینی کا سبب بنا۔ یونیورسٹی کا قیام پاکستان نیوی کی جانب سے 2000میں لایا گیا تھا۔ بحریہ یونیورسٹی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمات سر انجام دینے میں ایک مقام رکھتی ہے اور اس اعزاز پر فخر محسوس کرتی ہے۔ یونیورسٹی مینجمنٹ تمام سٹیک ہولڈرز، طلباء ،والدین اور خبر رساں اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ یونیورسٹی کے تمام پروگرامز مکمل طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور تمام دیگر متعلقہ ریگولیٹری باڈیز سے منظور شدہ اور الحاق یافتہ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن