اسلام آباد (نا مہ نگار)ہائیر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے17 اہداف غربت کے خاتمہ کے گرد گھومتے ہیں،ان اہداف کے حصول کے لیے امن عامہ، انصاف کی فراہمی اور غربت کاخاتمہ اہم ہیں۔ہایئر ایجوکیشن کمیشن ،یونیسیف اور وزارت پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے اشتراک سے ڈیٹا ، شواہد اور اینا لیٹکس پر دو روزہ قومی مشاورت کا انعقاد کیا گیا ۔ پہلے دن چیئرمین، ہایئر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر طارق بنوری نے صدارت کی ۔ اس موقع پر یو ۔این ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ، نیل بوہن، وزارت پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے پائیدار ترقی کے سیکشن ہیڈ، شاہد نعیم اور یونیسیف سوشل پالیسی سیکشن کے سربراہ، لوئیس جورگن شریک ہوئے ۔ اس مشاورت میں جامعات کے سربراہان، اساتذہ، طلباء کے ساتھ ساتھ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے نمائندگان اور وفاقی اور صوبائی سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
پائیدار ترقی کے17 اہداف غربت کے خاتمہ کے گرد گھومتے ہیں،طارق بنوری
May 04, 2019