اسلام آباد(وقائع نگار)ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے کہا ہے کہ منشیا ت فروشی جیسے مکر وہ دھند ہ کو کسی بھی صورت بر داشت نہیں کیا جاسکتا ،تعلیمی اداروں میں ایسے گھنا ئو نے جر ائم کے مرتکب افرادکے خلاف بلا تا خیر سخت کا رروائی کی جا رہی ہے ، انسداد منشیا ت مہم کے دوران بھر پو ر کا رروائی کر تے ہو ئے614ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلا ف577مقدما ت درج کیے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیا ت بر آمد کی گئی۔ پولیس نے گزشتہ چار ما ہ کے دوران وفا قی دارالحکو مت میں انسداد منشیا ت مہم کے دوران منشیا ت فروشوں کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون کیا اور پولیس نے614منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف577مقدما ت درج کیے، ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے220.800کلو گر ام چرس ،20.644کلو گر ام ہیر وئن ،6.410کلو گر ام افیو ن ،11 گرام کو کین ،1.362گر ام آ ئس ،6616بو تلیں شراب بر آمد کرلی،رپو رٹ کے مطا بق انسداد منشیا ت مہم کے دوران پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نیو الو ں کے خلاف کر یک ڈائون کیا اورتعلیمی اداروں میں منشیا ت کے 07مقدما ت میں ملو ث07ملزمان سے 5.460کلو گر ام چرس ،325 گر ام ہیر وئن بھی بر آمد کی۔
منشیا ت فروشی جیسا مکر وہ دھند ہ کسی صورت بر داشت نہیں،وقار الدین سید
May 04, 2019