کابل (صباح نیوز)افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان فورسز کی کارروائیوں کے دوران 14 طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ صوبے پکتیا میں میں حقانی نیٹ ورک کا سینئر رہنما مارا گیا۔افغان فوج کے مطابق افغانستان کی خصوصی فورسز نے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف صوبوں میں کارروائیاں کیں۔صوبے وردک میں 4 ارزگان میں 9 اور صوبے غزنی میں ایک طالبان جنگجو مارا گیا، افغان فورسز نے کارروائیوں کے دوران ایک فوجی کو بھی آزاد کرایا۔دوسری جانب صوبے پکتیا میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں حقانی نیٹ ورک کا سینئررہنما مارا گیا۔