ٹوکیو(صباح نیوز) جاپان کے شہزادہ ہیساہیٹو کے کلاس روم میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانہ گاوا پریفیکچر کے شہر ہیراٹ سوکا میں پیش آیا 56سالہ ملزم کائو روہاسی گاوا نئے جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی کے موقع پر برہم تھا اورشاہی نظام کے خلاف اظہاررائے کر رہا تھا جس نے ٹوکیو کے ایک سکول کے کلاس روم میں کئی چاقو رکھ دیئے جہاں شہزادہ زیر تعلیم ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ۔