بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مزید کروڑوں کی خورد برد کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن) بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں مزید خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، ڈی آئی خان کی تحصیل پروا، پہاڑ پور، درابن کلاں، ڈیرہ میں سونامی پراجیکٹ کے تحت لگائے جانے والے پودے صرف کاغذوں تک محدود ہیں جبکہ مذکورہ تحصیلوں میں زمینی حقائق مختلف ہیں۔ بڑی شاہرائوں اور مشہور مقامات و علاقوں میں پودے لگادیئے گئے ہیں لیکن دیہاتوں میں پودوں کا کوئی وجود نہیں اور پودوں کی نگرانی کے نام پر محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاروں نے کروڑوں روپے اس پراجیکٹ کے اکائونٹ سے نکال کر ہڑپ کر لئے،سب سے زیادہ خورد برد کا انکشاف تحصیل پہاڑ پور اور تحصیل ڈیرہ میں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...