راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ویسٹریج پولیس کی جانب سے سکول سے گیارہ سالہ بیٹی کو گھر لے کر جانے والے والد کو بچی سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ایک لاکھ روپے رشوت مانگی 50 ہزار روپے وصول کرکے چھوڑ دیا والد پولیس کے خلاف درخواست لے کر ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد عارف رحیم کے دفتر پہنچ گیا جبکہ بیٹی نے اپنے والد کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے ایس پی پوٹھوہار دوست محمد کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا سائل ملک نزاکت ولد محمد یوسف سکنہ مکان نمبر113 ، الہٰ آباد چوہڑ ہڑپال ویسٹریج تھری نے محکمہ انٹی کرپشن کے ڈائریکٹر کو دی گئی درخواست میں کہا کہ میں سابقہ فوجی ہوں 2 مئی کو میں اپنی گیارہ سالہ بیٹی فروا نزاکت کو دن دو بجے سکول سے واپس گھر لے کر جارہا تھا کہ راستے میں میری بیٹی نے آشیانہ چوک میں واقع بیکری سے کچھ کھانے کیلئے لینا تھا جس کی وجہ سے میں نے بیکری کے سامنے گاڑی کھڑی کی اور میری بیٹی بیکری میں چلی گئی میں گاڑی میں بیٹھا تھا اسی دوران اے ایس آئی خضر بمعہ ایک ملازم آیا جس نے آتے ہی مجھے کہا کہ تم اپنی گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش نہ کرنااور گاڑی تھانے کی طرف موڑلو اسی دوران میری بیٹی آگئی پولیس نے اسے بھی گاڑی میں بٹھادیا مجھے پولیس والے دھمکیاں دیتے رہے ہم باپ بیٹی تھانے پہنچے تو مجھے اور میری کمسن بیٹی کو الگ الگ کمروں میں بٹھایا گیا پولیس والوں نے مجھ پر تشدد بھی کیا گالیاں بھی دیں جب میں نے اپنا قصور پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آگے عید آنے والی ہے تو ہمیں ایک لاکھ روپے کا فوری بندوبست کرکے دو ہمیں پتہ ہے تمہاری پراپرٹی ہے اور تمہیں ماہانہ کرایہ ملتا ہے بصورت دیگرسنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہوجائو اور ہم تمہارے خلاف سنگین دفعہ9 C کے تحت مقدمہ درج کریں گے میں نے منت سماجت کی تو پولیس والوں کو ترس آگیا اور میری بیٹی کو رکشے میں سوار کراکے گھر بھجوادیا جس نے گھر جا کر سارا ماجرا بتایا میرے گھر والے بھی تھانے پہنچ گئے ہیڈ کانسٹیبل رضی عباس سے میرے بھتیجے وقاص احمد نے بات کی کہ آپ نے انہیں کیوں پکڑا ہے جس پر اس نے کہا کہ فوری رقم لے آئو اور بندہ لے جائو 50 ہزار روپے میں معاملہ طے ہوا تومحمد وقاص نے میری بیوی سے گھر سے رقم منگوالی مجھ سے پولیس نے بھتہ وصول کیا ہے جبکہ کمسن طالبہ نے اپنے والد کے ہمراہ اسی طرح کے الزامات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے نوٹس جاری کردیا۔