جہانگیرترین اورعلیمہ باجی کو این آراو دینا قوم سے غداری ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم سے غداری یہ ہے کہ جہانگیرترین اورعلیمہ باجی کو این آر او دی دیا گیا ہے،گیس، بجلی جو مہنگی ہوئی، حکومت اس کا جواب دے، کیا ہم عدالتوں سے این آراو لے رہے ہیں؟ حکومت یہ بتائے کہ کس سے این آراولے رہے ہیں۔ جمعہ کو ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب کا نوازشریف کی درخواست ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد کہا کہ قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، قوم سے غداری یہ ہے کہ مشرف اورپیپلز پارٹی کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے چورچورڈاکو ڈاکو کا نعرہ لگارہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا ہم عدالتوں سے این آراو لے رہے ہیں؟ حکومت یہ بتائے کہ کس سے این آراولے رہے ہیں۔ یہ قوم سے غداری ہے کہ 16 ارب قرض لے کرعمران خان چوری کررہے ہیں جب کہ قوم سے غداری یہ بھی ہے کہ جہانگیر ترین اورعلیمہ باجی کو این آر او دی دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ گیس، بجلی جو مہنگی ہوئی، حکومت اس کا اوروزارت پیڑولیم میں جو ڈاکا مارا گیا اس کا جواب دے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کی سزا معطلی اورضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن