اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے، نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں انکا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے ہے۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نو ازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف انشااللہ آپ کا سر جھکنے نہیں د ے گایہ جدوجہد آپ کے لیئے ہے۔