لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کیٹرو بس کرایوں پر نظر ثانی کی تجویز مئوخر

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ‘وزیراعظم نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کیلئے پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی میں لاہور اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس سروس کے کرایوںپر نظرثانی کی تجویز موخرکردی گئی۔پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) ایکٹ 1997ء ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیااور پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) ایکٹ کی جگہ کھال پنچائیت اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا- کابینہ نے کھال پنچائیت ایکٹ 2019ء کی منظوری دی-کھال پنجائیت کسانوں پر مشتمل ہو گی- اجلاس میں گندم خریداری مہم اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا-پنجاب حکومت ہر اس کسان سے گندم خریدے گی جو اپنی گندم خریداری مرکز پر لائے گا اور عثمان بزدار نے کہا کہ گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں سے دانہ دانہ خریدا جائے گا ژالہ باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کیلئے امدادی پیکیج دیا جائے گا۔لاہور میں پولیو کیس سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا اور انسداد پولیو کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔ وزیر اعلی نے اس ضمن میں دو روز میں جامع پلان طلب کر لیا- اجلاس میںدی پولیس ایوارڈ آف کمپنسیشن رولز 1989 کے رول 12 (اے) اور 12 (بی) میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔اس ترمیم سے پولیس شہداء کے خاندانوں کو مزید سہولتیں مہیا کی جائیں گی جبکہ فیملی کلیم پالیسی میں ترمیم کی محکمہ خوراک کی طرف سے ضمنی بجٹ گرانٹس برائے مالی سال 2018-19 کی ڈیمانڈز کی منظوری دی گئی۔ڈیرہ غازی خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اورکابینہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دی۔ اجلاس میں وقف پراپرٹیز ایڈمنسٹریشن رولز 2002 میں ترمیم،ہائیڈروکاربن سی پیجزکی ڈویلپمنٹ کیلئے گائیڈ لائنز کے مسودے اورسنٹینسنگ لاء (Sentencing Law) کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کے 8 ویں اور 9 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 7 ویں اور 8 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فائر فائٹرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر آتشزدگی میں گھرے افراد کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے پولیو کا کیس سامنے آنے پر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار ہوئے کہا ہے کہ لاہورمیں پولیو کا کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...