اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ،ای سی سی کی سفارش اب وفاقی کابینہ کے منگل کو اجلاس میں پیش کی جائے گی اور اس کی منظوری کے بعد نئے نرخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا ،ای سی سی کے اجلاس کے بعد سر کاری بیان میں بتایاگیا کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں تجاویز کی جزوی منظوری دی گئی ،پیٹرول پر جی ایس ٹی کے ریٹ میں 5فی صد کمی کی گئی اور اس کا فائدہ صارفین کو دیا گیا ہے ،اس رعائت سے حکومت کو5ارب روپے کا ریونیو نقصان ہو گا ،دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، اورلائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، ،مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی گئی۔ ۔جلاس کے دوران وزارتوں کی سپلیمنٹری گرانٹس اور پنجاب رینجرز کے لیے ضمنی گرانٹس کی سمری منظور کی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ کیلیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کیے جانے کی منظوری مل گئی۔ کابینہ نے اگر ای سی سی کی سفارش کو منوعن تسلیم کیا تو پیٹرول کی نئی قیمت 108روپے فی لیٹر سے کچھ زائد ہو گی ، اجلاس میں وزارت داخلہ کیلیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کیے جانے کی منظوری مل گئی۔اجلاس کے دوران ایکسپلوزوز ڈیپارٹمنٹ کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظوری دی گئی۔ نیشنل سیونگز آرگنائزیشن کیلیے 54 کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔ ملک میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کیلئے ضمنی گرانٹس منظور کی گئی۔ تھل ایسٹ، بھمبرا، تھل ویسٹ فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو گیس فراہمی کی سمری بھی منظور کر لی گئی۔اجلاس میں وزارت صنعت کی طرف سے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لئے ماہرین کی رپورٹ کے بارے میں پری ذینٹیشن دی گئی،مشیر خزانہ نے ہدائت کی پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کی لسٹ میں ڈالنے کا عمل مکمل کیا جائے اور اس کا مْصد پہلے اس کی بحالی ہے اجلاس میں بتیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز نے رمضان پیکج کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔مزید برآں پیپلز پارٹی نے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ قبول نہیں کرینگے‘ ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کہ لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ حیدرآباد پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے ایک بار پھر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں نااہل حکومت نے قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ مہنگائی کر کے غریبوں سے ایک وقت کی روٹی تک چھین لی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بارے میں جو کہا وہ سب سچ ثابت ہو گیا حالات بتا رہے ہیں کہ لوگ حکومت کے خلاف جلد سڑکوں پر آئیں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرول 9.35 ، ڈیزل 4 روپے لر مہنگا کرنیکی سفارش کردی
May 04, 2019