سری نگر(کے پی آئی+ اے پی پی)قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں ضلع میں امام صاحب علاقے میں واقع آڑکھار نامی گائوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران3 نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ نوجوانوں کی شہادت پر شہری مشتعل ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکل کر مظاہرے کیے۔ سینکڑوں نوجوانوں نے فورسز کو پتھروں سے نشانہ بنایا جنہوں نے ٹیر گیس شیلنگ سے جوابی کارروائی عمل میں لائی۔ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مدثر احمد نامی ایک نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے.بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیاپلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں بھارتی لوک سبھا انتخابات کے موقع پر بھارتی فورسز کی 300اضافی کمپنیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں بھارتی لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں چھے مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ضلع مجسٹریٹ شوپیاں نے پورے ضلع میں 3 مئی سے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیرمین میرواعظ عمرفاروق نے ضلع پلوامہ اورشوپیاں میں بھارتی فوج کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرنوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیرمیں مظالم تشویش کاباعث ہیں۔ بنیادی انسانی حقوق کے علمبردارجب تک اپنی آوازنہیں اٹھائیں گے تب تک مقبوضہ کشمیرکے عوام پرمظالم کاسلسلہ جاری رہے گا۔جنوبی کشمیرمیں حزب المجاہدین کے شہید کمانڈ برہان وانی کے قریبی ساتھی لطیف احمد ڈارسمیت تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔ اس بھارتی فوج نے دوران ایک رہائشی مکان مکمل جبکہ دیگر دوجزوی طورپر تباہ کردیئے۔فورسزکارروائی ،پیلٹ فائرنگ سے 23افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو بھارتی ایجنسی نے جعلی مقدمے میں چھ مئی کو نئی دہلی طلب کرلیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر : آپریشن ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 3شہید: بھارتی فوج کی 300اضافی کمپنیاں تعینات
May 04, 2019