شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر سمر ہاکی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر الیون اور پنجاب ہاکی اکیڈمی کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برارا رہا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیرقدرتی آفات میاں خالد محمود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سید طارق محمد بخاری ‘اولمپیئن منظور جونیئر،محمد ثقلین،خواجہ جنید،خالد بشیر،سلیم ناظم اور نوید عالم سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن شبیر حسین بٹ،جاوید چوہان بھی موجود تھے ۔
شیخوپورہ : ہاکی سمر کیمپ اختتام پذیر
May 04, 2019