آئی سی سی ورلڈکپ 2019 ٹرافی کی تیسری مرتبہ لاہور آمد

May 04, 2019

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی تیسری مرتبہ لاہور پہنچ گئی، شائقین کی ٹرافی کیساتھ سیلفیاں۔ ٹرافی یکم مئی کو اسلام آباد پہنچی جہاں دو روزہ قیام کے بعد لاہور پہنچی، سلور اور گولڈ پر مشتمل ٹرافی میں تین سلور ستون بیٹنگ ‘بائولنگ اور فیلڈنگ کی ترجمانی کرتے ہیں ۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن کوکا کولا فہد قادر نے کہا کوکا کولا ہمیشہ کھیلوں کو پرموٹ کرتا رہا ہے جبکہ اس ورلڈ کپ میں شائقین کرکٹ کیلئے نئی چیزیں متعارف کروا رہے ہیں شائقین کرکٹ نے بھی ٹرافی کی پاکستان آمد کو سراہا اور قوم ٹیم کی جیت کیلئے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں