لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے مخدوم فیصل صالح حیات کے اعزاز میں ظہرانہ، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کانگریس کے 37 میں سے 21 نے ارکان نے شرکت کی اور اے ایف سی کا نائب صدر بننے پر مبارکباد دی۔ فیصل صالح حیات کی بھرپور حمایت کا اعلان، فیفا اور اے ایف سی کے سٹیچیوٹس کوتسلیم کرنے کے عزم کا اظہار، پاکستان کے فٹ بال کی مدد کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا۔ میٹنگ میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی جس میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن فیصل صالح حیات اور ان کی قیادت میں قائم فیفا کی تسلیم شدہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مکمل حمایت کا پھر اعادہ کیاگیا۔ متوازی فٹبال باڈیز کا قیام پی ایف ایف، اے ایف سی اور فیفا کے سٹیچیوٹس کی صریح خلاف ہیں، ایسی کسی بھی کوشش سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔ عدالتی حکم کے تحت پی ایف ایف کے اکاونٹس کا کنٹرول اشفاق حسین کی سربراہی میں باڈی کے حوالے کیا تھا ج‘ اٹھارہ کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی جس میں خورد برد کی جارہی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2020 کوالیفائیرز میں شرکت کے نام پر قومی ٹیم تشکیل دینے کیلئے کھلاڑیوں کا کیمپ سرا سر دھوکا ہے۔