ٹی 20رینکنگ: پاکستان کی 80ممالک میں بادشاہت برقرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے گلوبل ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔ آئی سی سی گلوبل ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان 286 پوائنٹس کے ساتھ بدستورنمبرون پوزیشن پر ہے، جب کہ جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، انگلینڈ261 کے ساتھ تیسری، آسٹریلیا 261 کے ساتھ چوتھی اور بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔نیوزی لینڈ 254 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، افغانستان 241 کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 227 کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 226 کیساتھ نویں اور بنگلہ دیش 220 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ یکم جنوری 2019 سے تمام ممبر ملکوں کے درمیان میچز کو انٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہوگا اور ان کی بنیاد پر رینکنگ بھی جاری کی جائے گی۔ اس بار گلوبل رینکنگ میں 80 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جن میں روانڈا اور لیسوتھو آخری نمبروں پر ہیں۔امریکہ کا 31واں، جرمنی کا 34واں، میکسیکو کا 48واں، چین کا 76واں اورلیسوتھو کا آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں 80 واں نمبر ہے۔ رینکنگ میں پوزیشن کے لحاظ سے شامل ممالک پاکستان ‘جنوبی افریقہ ‘انگلینڈ ‘آسٹریلیا ‘بھارت‘نیوزی لینڈ ‘افغانستان‘سری لنکا ‘ویسٹ انڈیز‘بنگلہ دیش ‘نیپال سکاٹ لینڈ‘زمبابوے ‘نیدر لینڈز‘آئرلینڈ‘متحدہ عرب امارات‘پاپوا نیو گنی‘ عمان ‘ہانگ کانگ‘نمیبیا ‘قطر‘سعودی عرب ‘سنگا پور‘ڈنمارک ‘کینیڈا‘جرسی ‘کویت ‘گھانا‘ کینیا‘ بوٹسوانا‘ امریکہ ‘آسٹریا‘ملایشیا ‘گورنسے ‘یوگینڈا‘جرمنی ‘سویڈن ‘ تنزانیہ ‘نایئجیریا ‘لکسمبر گ‘سپین فلپائن ‘فرانس‘ بلیزے ‘بیلجیئم ‘پیرو‘بحرین ‘میکسیکو‘فیجی ‘ساموا‘ ونا تائو‘ پانامہ ‘جاپان ‘کوسٹا ریکا‘ تھائی لینڈ‘ارجنٹائن ‘ہنگری‘ موزمبیق‘ چلی ‘ملاوی ‘اسرائیل ‘بھوٹان‘ فن لینڈ‘جنوبی کوریا ‘آئس آف مین ‘مالٹا‘ بلغاریہ ‘سیرا لیون‘برازیل ‘چیک ریپبلک‘ سینٹ ہلینا‘ مالدیپ ‘جبرالٹر‘ میانمر‘ انڈونیشیا‘ چین ‘ گمبیا‘ سوازی لینڈ‘روانڈاور لوسیتھو ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...