لاہور(نیوزرپورٹر) شیر میسور ‘عظیم مسلم فاتح سلطان فتح علی ٹیپو شہیدؒ کے 220ویں یوم شہادت کے موقع پر ایک خصوصی نشست آج ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں منعقد ہو رہی ہے ۔نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر مملکت اور چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ اس نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہاہے۔