امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے،دہشت گردی کے خلاف اقدامات کسی خوش کرنے کے لئے نہیں کئے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،ہم افغانستان میں جو مدد کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں، ہمارے اپنے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جو اقدامات ہمیں لینے کی ضرورت ہے اور وہ قومی ایکشن پلان کا حصہ ہے وہ ہم لے رہے ہیں، وہ کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنی ضرورت کے مطابق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دو ماہ کے دوران آن ریکارڈ جو گفتگو کی ہے اس میں پاکستان کے حوالہ سے اچھی باتیں کی ہیں۔ ایلس ویلز پاکستان گئی ہوئی تھیں، زلمے خلیل زاد بھی پاکستان گئے ہوئے تھے اور اس سے قبل جنرل مکینزی بھی پاکستان گئے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی سطح پر تعلقات اور ملاقاتیں جاری ہیں۔
مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا:اسد مجید
May 04, 2019 | 11:56