بھارتی دہشت گردی کےخلاف کشمیر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

 مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف دوسرے روز بھی وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ۔ کشمیر میڈیاکے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گذشتہ روز قا بض بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تین کشمیر نو جوانوں کی شہادت کے خلاف سری نگر سمیت ضلع شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی گئی ۔جبکہ کالج یونیور سٹیوں میں ہفتہ کے روز ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کیا گیا۔ وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل رہی ۔جبکہ شوپیاں ضلع کے تمام بازاروں میں ہفتے کے روز بھی ہو کا عالم چھایا رہا، دکانیں بند، تجارتی سرگیاں معطل اور تمام تعلیمی ادارے اور ٹیویشن سینٹر بھی بند رہے۔ دوسری جا نب کٹھ پتلی انتظا میہ کی جا نب سے سری نگرسے بانہال ریل سروس ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن بھی معطل کی گئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے نام نہاد سرچ آ پریشن کے نام پر ایک گھر میں اندھا دھن فا ئرنگ کر کے تین کشمیری نو جوانوں کو شہید کر دیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن