دمام :سعودی عرب کا دوسرا صنعتی شہر کرونا کی وجہ سے سیل

دمام(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظردمام میں قائم دوسرے صنعتی شہر کو سیل کردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزرات داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ دمام میں دوسرے صنعتی شہر کو 10 رمضان المبارک سے تا حکم ثانی سیل کردیا گیا ہے۔ شہر میں کے اندر اور باہر سے کسی قسم کی ٹریفک کی اجازت نہیں۔ البتہ مال برادر گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اہم نوعیت کی صنعتوں کے ملازمین، انتظامیہ کے عہدیداروں اور دیگرمجاز اداروں کے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...