اسلام آباد(اے پی پی) امریکہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزہ رکھنے اور کم کھانے (کم کیلوریز) کے باعث جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ مدافعتی نظام کی مضبوطی سے انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس سمیت دیگر امراض اس وقت جان لیوا ثابت ہوتے ہیں جب انسان کا مدافعتی نظام اپنے ہی اعضاء پر حملہ آور ہو جاتا ہے کیونکہ مدافعتی نظام جسمانی اعضاء کے خلیوں کا جینیاتی فنگر پرنٹ نہیں پڑھ پاتا اور دشمن سمجھ کر خلیوں کو تباہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ امریکی ماہرین کی تحقیق کے مطابق خاص وقت کے لیے کم کھانا مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔