برلن(این این آئی)جرمن حکام نے ملک بھر میں بال کاٹنے کی دکانوں کو چار مئی سے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کے ساتھ سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ کی سب سے بڑی اقتصاد کے حامل ملک جرمنی میں کرونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی مہلک وبا کے ابتدائی ایام میں لاک ڈائون کے تحت بال کاٹنے کی دکانوں یا ہیئر سیلون کو رواں برس 23مارچ سے پوری طرح بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔